پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان کا یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آئی ایس او لاہور کے صدر ذریت عباس کے سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد اور آئی ایس او پاکستان کی مرکزی قیادت نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس او لاہور کے صدر ذریت عباس کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس کے تحت ملک کے گوش و کنار میں ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ کراچی اور لاہور میں یوم القدس کی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے عنوان سے منائے۔ سندھ، گلگت بلستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں بھی صوبائی سطح پر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں نہتے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے غیور عوام خون کے آخری قطرے تک فلسطینیوں کی حمایت سے دور نہیں رہ سکتے، پاکستان کے غیور مسلمانوں نے ہمیشہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی مخالفت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین قبضہ یہود سے آزاد ہوگا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ ظہیر کربلائی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما حسنین زیدی اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button