مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سمیت ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کی فہرست جاری کر دی

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات نے ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔ اسرائیل سمیت 87 ممالک کو ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، جبکہ فہرست میں پاکستان کا نام موجود نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جی سی سی کے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یا اسپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہو گی، وہ یو اے ای پہنچنے پر اپنا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کر دبئی میں داخل ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سہولت کے اہل افراد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 10 دن کی رعایتی مدت کے ساتھ 30 دنوں کے لیے انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں، فہرست میں شامل ممالک کے شہری یو اے ای آمد پر 90 دنوں کے لیے بھی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے رفح کی تباہی کا آغاز کر دیا، فلسطینی اتھارٹی

پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، ارجنٹینا، آسٹریا، آسٹریلیا، آذربائیجان، بحرین، بارباڈوس، برازیل، بیلا روس، بیلجیئم، برونائی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی اور چین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کولمبیا، کوسٹا ریکا، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، ہونڈورس، ہنگری، ہانگ کانگ، آئس لینڈ اور اسرا ئیل کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔

ویزا آن ارائیول کی فہرست میں اٹلی، جاپان، قازقستان، کریباتی، کویت، لٹویا، لیختنسٹین، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، میکسیکو، موناکو، مونٹی نیگرو، نورو، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پیراگوئے، پیرو، پولینڈ، پرتگال، قطر، آئرلینڈ، رومانیہ، روس، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، سان مارینو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سولومن، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، بہاماس، نیدرلینڈ، برطانیہ، امریکہ، یوکرین، یوراگوئے، ویٹیکن، ہیلینک، بوسنیا اور ہرزیگوینا، آرمینیا، فجی اور کوسوو کو بھی شامل کیا گیا۔ نئی پالیسی متعارف کروانے کا مقصد سیاحوں کے لیے سفر کو آسان بنانا اور ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ 110 ممالک کے شہریوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button