پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج تمام تکفیری اپنے انجام کو پہنچے ھیں، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز: کراچی ملیر میں شیعہ علماء کونسل محمدی ڈیرہ یونٹ کے تحت شب دعا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی  نے کہا ہے کہ خلوص نیت تمام اعمال کی کامیابی کی جڑ ہے، تنظیمی افراد کے ہر عمل میں خلوص نیت ہونی چاہیے، انہوں نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک خود سازی اور تزکیہ نفس تقویٰ سے اپنے آپ کو ملبوس کرنے، تزکیہ کرنے کے لیے اور فکر و عمل میں اللہ تعالیٰ اور آخرت کے گھر کو یاد رکھنے کے لیے رمضان کا با برکت مہینہ خصوصی روحانیت والا ہے لہٰذا کارکنان اس ماہ میں کردار سازی اور تربیت کی کوشش کریں۔ انہوں نے حالات حاضرہ بیان کرتے ہوئے داخلی اتحاد و وحدت، قیادت اور سسٹم سے منسلک رہنے اور سسٹم کے تابع رہنے پر زور دیا اور کہا کہ ملی پلیٹ فارم کی مضبوطی میں قوم کی بہتری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد محترم کی ہدایات پر مختلف قسم کے کام جاری ہیں، انہوں نے قائد کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا اور ھر کام انکی رہنمائی میں انجام دے رھے ہیں، اس سے پہلے لوگ کہتے تھے کہ کرنے کو کوئی کام نہیں ھے، لیکن آج ایک کام ختم نہیں ھوتا قائد محترم دوسرا ٹاسک بتادیتے ہیں، کام روز بروز آگے سے آگے بڑھ رھا ھے، اگر لوگ مخالفت میں بولتے ہیں تو قائد محترم تسلی دیتے ہیں کہ میثمی صاحب جو کام کرتا ھے اُسی کی مخالفت ھوتی ھے آپ آگے بڑھیں ۔ اس سے پہلے نشست سے مولانا ہاشم رضا نے اپنے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی مظالم اور خطہ کے بدلتے حالات پر روشنی ڈالی،،مولانا احمد حسین نے اپنے دلنشین انداز میں دعائے کمیل کی تلاوت اور مصائب اہل بیت کا ذکر کیا۔

مولانا طارق مشھدی اور برادر عاطف عالم نے دعائے توسل کی تلاوت کی،، شب دعا کا اختتام ڈویژنل صدر مولانا حسن رضا کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔ پروگرام میں مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن مولانا سجاد حاتمی، سینیر رکن برادر سلمان بنگش، ڈویژنل صدر جے ایس او برادر عون زیدی،ضلع ملیر اور ذیلی یونٹس سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے کارکنان نے شرکت کی اور محمدی ڈیرہ یونٹ کی اس کاوش کو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button