اہم پاکستانی خبریں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور وفاقی حساس ادارے نے منگھو پیر روڈ نورس چورنگی کے قریب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے دستی بم سمیت دیگر اہم سامان برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2004ء میں جنوبی وزیرستان میں پاک آرمی اور ایف سی پر حملہ کیا تھا جس میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے تھے۔

اسی طرح، سال 2006ء میں ایف سی فورٹ سپلوئے کے مقام پر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کیا تھا اور 2007ء میں کمانڈر احمد حسن عرف سفیر کے ساتھ مل کر امن کمیٹی کے ممبر تارکستان کو شہید کیا تھا۔ملزم نے ہلاک کمانڈر قاری حسین سے ٹریننگ حاصل کی تھی جبکہ گرفتاری کے خوف سے سال 2009ء میں دبئی فرار ہوگیا تھا۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button