علماء کرام اپنی بھر پور کوشش کے ساتھ خود بھی اور مومنین کرام کی یوم القدس میں شرکت کو یقینی بنائیں،علامہ مبارک موسوی
شیعہ نیوز: ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ لاہور کا مشترکہ اجلاس جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں منعقد ہوا ۔ لاہور و گردونواح سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا، اجلاس کے آخری اور مرکزی خطاب علامہ سید مبارک علی موسوی کیا۔
انہوں علماء کی مشکلات اور ان کے حل کے بہت ہی خوبصورت تجاویز اجلاس کے سامنے رکھیں جنہیں علمائے کرام نے لبیک یا حسین کی صداؤں سے قبول کیا ۔ تمام مقررین نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ آنے والے یوم القدس میں بھرپور خود بھی معمم ہو کر شرکت کریں اور مومنین کرام کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔ تمام خطباء کی گفتگو اتنی جامع اور مدلل تھی کہ حاضرین علمائے کرام نے بہت سراہا ۔ علمائے کرام کی ایسی نشستیں جاری رہیں گی۔