دنیا

یورپی یونین یوکرین اور غزہ کے سلسلے میں دوہرے معیار سے گریز کرے، انٹونیو گوترش

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں انتباہ دیتے کہا کہ یورپی یونین، یوکرین اور غزہ کے سلسلے میں دہرے معیار سے گریز کرے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کا ویسا ہی احترام کریں جیسا کہ وہ یوکرین میں کرتے ہیں کیونکہ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو خوراک کی شدید قلت اور ممکنہ قحط کا سامنا ہے۔

برسلز میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں، رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون میں درج معیارات کے احترام کے سلسلے میں مضبوط اور متحد رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس: کروکس شہر میں دہشت گردانہ حملہ، 64 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول شہریوں کا تحفظ ہے، ہمیں دوہرے معیار کے بغیر یوکرین کی طرح غزہ کا بھی ساتھ دینا چاہئے۔

27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین طویل عرصے سے اسرائیل اور فلسطینیوں سے متعلق اپنے نقطہ نظر میں گہری تقسیم کا شکار ہے اور 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے تباہ کن حملے نے ان اختلافات کو ہوا دی ہے۔

اس کے برعکس، اطلاعات کے مطابق تقریباً پورا بلاک یوکرین پر روس کی دو سالہ طویل جنگ کو ایک وجودی خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے اس ملک کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے اور جنگ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دینے میں مدد کے لیے اربوں یورو خرچ کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button