دنیا

نیتن یاہو کابینہ اسرائیلی تاریخ کی بدترین کابینہ ہے، یائیر لاپیڈ

شیعہ نیوز: صہیونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے کہا ہے کہ موجود صہیونی کابینہ اسرائیلی تاریخ کی سب سے بدترین کابینہ ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نیتن یاہو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتہائی جھوٹی اور ذمہ داریوں سے فرار کرنے والی حکومت ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت حریدی صہیونیوں کو فوجی ٹریننگ سے استثناء دے کر اسرائیل کے سے غداری کرنا چاہتی ہے۔ جو بھی نیتن یاہو حکومت کی حکومت کرتا ہے اس جرم میں شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا، دی اکانومسٹ

انہوں نے کہا کہ جوانوں پر لازمی فوجی ٹریننگ کے حوالے سے رواں ہفتے پیش ہونے والا قانون نیتن یاہو حکومت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لئے کافی ہے۔

لاپیڈ نے مزید کہا ہے کہ غزہ جنگ کے تقریبا 170 دن پورے ہوگئے ہیں اس دوران صہیونی فوج کو انسانی وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مشرقی یہودیوں کے اعلی رہنما اسحاق یوسف نے کہا ہے کہ اگر حریدیوں کو فوجی ٹریننگ کے لئے جانے پر مجبور کیا گیا تو اسرائیلی کو خیرباد کہہ کر ہجرت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button