اہم پاکستانی خبریں

امریکی سفارتخانے کی درخواست پر جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

شیعہ نیوز: شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے خاتون کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو پی آئی بی کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم برین سلیم ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔ ملزم خاتون شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کی تھی۔ خاتون نے اسٹڈی ویزے کیلئے امریکی سفارتخانے میں درخواست دی رکھی تھی، ملزم کے خلاف کارروائی امریکی سفارتخانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button