
صہیونی یرغمالیوں کے رشتہ داروں کا تل ابیب میں دوبارہ مظاہرہ، کئی گرفتار
شیعہ نیوز: حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے رشتہ داروں نے تل ابیب میں مظاہرہ کیا جس کے بعد صہیونی پولیس نے متعدد کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب میں صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے دوبارہ احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی قرارداد صیہونی حکومت کے الگ تھلگ ہوجانے کی عکاسی کرتی ہے، اسماعیل ہنیہ
مقامی ذرائع کے مطابق تل ابیب کے ایالون خیابان پر ہزاروں افراد نے صہیونی یرغمالیوں کے رشتہ داروں کے ہمراہ مظاہرہ کیا ۔
صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب عرب ممالک میں غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت روکنے کے لئے عوام احتجاج کررہے ہیں۔ قاہرہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے۔