غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے
شیعہ نیوز: مصر ، اردن ، مراکش ، امریکہ ، برطانیہ اور تیونس میں غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہيں۔
رپورٹ کے مطابق مصر میں فلسطین کے حامیوں نے قاہرہ میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے کر کے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کش حکومت کے حملے اور جرائم روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کی ورمونٹ یونیورسٹی کے طالب علموں نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے حملے اور جرائم بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ترکی الفیصل نے امریکی پالیسیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا
مراکش کے شہر دارالبیضاء میں بھی نسل کش صیہونی حکومت کے خلاف اور غزہ پٹی میں اس غاصب حکومت کے مسلسل حملوں کی مخالفت و مذمت میں مظاہرے ہوئے۔
تیونس کے عوام نے بھی صفاقس شہر میں فلسطین و غزہ پٹی کی حمایت میں مظاہرے کئےبرطانیہ ميں بھی فلسطین کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرہ کر کے لندن کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا تاہم برطانوی حکومت نے اب تک مظاہرین کے مطالبات پر غور نہيں کیا ہے۔
درایں اثنا اردن کے عوام نےامان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے اطراف میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ميں زور دار مظاہرے کئے اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی بابت سخت نفرت و ناراضگی کا اظہار کیا۔