پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد

شیعہ نیوز: یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا۔ شبیہہ تعزیہ کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل علامہ اسد جوہری نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے مسجد کوفہ میں مولائے کائنات کی شہادت کا واقعہ بیان کیا۔ علامہ اسد جوہری کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اُمت کو اتحاد اور یکجہتی کا درس دیا۔ اس موقع پر عزدار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔

جلوس مبارک حویلی، چوک نواب صاحب، محلہ شیعاں، چوک نواب، نثار حویلی سے گزرے گا۔ عزادار کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کریں گے، نماز کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں پر چلے پڑے گا۔ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس سے جلوس کی مکمل مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button