پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، شب قدر اور شہادت امام علی (ع) کے سلسلے میں مختلف مقامات پر عبادات و عزاداری

شیعہ نیوز: اکیس رمضان المبارک کو شہادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام اور دوئم شب قدر کے سلسلے میں کوئٹہ کے مساجد و امام بارگاہوں میں اعمال شب قدر، مجالس اور عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ ہزارہ ٹاؤن میں جلوس عزاء بھی برآمد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی شب قدر کے سلسلہ میں مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں اعمال شب قدر و مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مقدس رات کے موقع پر مرد و خواتین مساجد میں سحر تک عبادات کریں گے۔ اعمال شب قدر کے بعد شہادت امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسب پر عزاداری اور نوحہ خوانی بھی کی جائے گی، جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں آج رات جلوس عزائے مولائے کائنات امام علی علیہ السلام بھی نکالی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button