پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام امام بارگاہ قصر ابوطالب کے سامنے یوم القدس کی مناسبت سے مظاہرہ

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈہ منیرآباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سینیئر نائب صدر عزاداری ونگ ملتان و خطیب مسجد مولانا کوثر عباس نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کوثر عباس نے کہا کہ یوم القدس منانا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے خاص طور پر آج کے دور میں ہمیں ہر ممکن طریقے سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہیے، ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے غزہ میں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں لیکن اُمت مسلمہ اپنے اختلافات کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button