
عراق یا کسی بھی مقاومتی ملک پر حملے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا، عراقی مقاومت
شیعہ نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ عراق یا کسی بھی مقاومتی ملک پر حملے کی صورت میں سخت ترین جواب دیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں امریکہ اور اسرائیلی کو دھمکی دی ہے کہ عراق اور کسی بھی مقاومتی ملک پر حملے کی صورت میں سنگین ترین جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حزب اللہ کا شدید حملہ
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیل فورسز کی جانب سے عراق یا کسی بھی مقاومتی ملک میں آپریشن کی صورت میں آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے گا۔ہم دشمن کو کسی بھی جگہ براہ راست جواب دیا جائے گا۔ ہم حملہ آوروں کو سخت ترین سزا دیں گے۔
تنظیم نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی کسی بھی شکل میں تعییناتی کو کوئی اہمیت نہیں دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کو امریکہ کی مکمل حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔ امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔