اہم پاکستانی خبریں

آصفہ بھٹو کی نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

شیعہ نیوز: آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی کو حلقہ 207 نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار غلام مصطفی رند نے چیلنج کردیا۔ غلام مصطفی رند نے پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کے توسط سے درخواست دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن سمیت آصفہ بھٹو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 اپریل تک کامیابی اور منتخب ہونے کا فیصلہ کرنا غیر قانونی ہے، ہمارے کاغذات مسترد کیے گئے، ہم نے واپس نہیں لیے، مجھے کہا گیا کہ آپ نے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جب کہ ہمارے گاؤں میں تو بجلی ہےہی نہیں اور جب میں بل لینے گیا تو مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میری عدالت سے استدعا ہے کہ آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کو کالعدم قرار دے کر مجھ سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button