مزید ایرانی حملے نہ ہونے کا خوف ٹل جانے کے بعد اسرائیل نے آج غزہ پر پھر حملہ کردیا
شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں لوگوں کے گھروں ، پناہ گزینوں کی رہائشی جگہوں اور سڑکوں پر حملہ کیا اور دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوب مشرقی خان یونس کی الخفاری کالونی میں ایک گھر کو حملے کا نشانہ بنایا، صیہونی فوجیوں نے شمالی النصیرات اور ارض المفتی علاقے پر اور شمال مغرب میں الجدید کیمپ کے مرکزی حصے پر گولہ باری کی۔
صیہونی فوجیوں نے جنوب مشرقی خان یونس کے المنارہ محلے میں ایک زرعی زمین پر حملہ کر کے پانچ فلسطینیوں کو زخمی کردیا، صیہونی حکومت نے جنوب مشرقی غزہ کو بھی شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔
غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے مرکزی غزہ میں النصیرات کیمپ کے قریب ایک تجارتی مرکز پر حملہ کیاہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں سات اکتوبر کے بعد سے اب تک تینتس ہزار سات سو انتیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں جبکہ چھہتر ہزار تین سو اکھتر افراد زخمی ہوئے ہيں ۔ ابھی بہت سے متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہيں۔