پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، سید باقر الحسینی

شیعہ نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ عالمی دہشت گرد اسرائیل مظلوم فلسطینوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا تھا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی تھی اور غرور و تکبر میں مبتلا حکمرانوں کو سبق سکھانا ضروری تھا۔ لہٰذا ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے اسکے اور ان کے حواریوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور عالم اسلام و تشیع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے اس حملے نے واضح کر دیا کہ اسلام کا حقیقی محافظ کون ہے اور مظلوم فلسطینوں کی حقیقی معنوں میں مدد کرنے والا کون ہے اور ساتھ میں یہ بھی واضح ہو گیا جس طرح رسول اکرم اور اہلبیت نے اسلام کی حفاظت کے لیے کفار ومشرکین کے ساتھ جنگ کی۔ اسی طرح رہبر معظم اور جبھہ مقاوت نے آج کے دور کے کفار و مشرکین کا مقابلہ کرکے اور ان پر براہ راست حملہ کر کے بتا دیا کہ ہم ہی پیرو حضرت محمد و علی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button