اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں اڈے مل گئے ہیں، شیر افضل مروت

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جی ٹی وی پر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کیساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کیلئے امریکہ کو بلوچستان میں دو اڈے دے دیئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج میں صرف امریکہ ملوث نہیں تھا بلکہ سعودی عرب نے بھی اس معاملے میں اہم کردار کیا تھا۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button