اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت سے سوال! ایران کی جانب سے قبضہ کیئےگئے اسرائیلی بحری جہاز پر 2 پاکستانی کیا کررہے تھے؟؟؟

ذرائع کے مطابق ایرانی قید میں موجود اسرائیلی جہاز کے سوار دونوں پاکستانیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

شیعہ نیوز: ایران کی جانب سے قبضہ کیئےگئے اسرائیلی بحری جہاز پر سوار 2 پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے ،مطابق ایرانی فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ قبضے میں لیئے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر سوار 2 پاکستانی ملازمین کو رہا کرکے پاکستان کے حوالے کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایرانی بحری افواج  نے خلیج فارس سے تجارتی سامان لیکر بھارت جانے والے اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا۔ اس جہاز میں مختلف ممالک سمیت حیران کن طور پردو پاکستانی بھی سوار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:یوم انہدام جنت البقیع، مزارات ِ اہل بیتؑ کی مسماری کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا اسلام آباد میں احتجاج

اسرائیلی جہاز پر پاکستانیوں کی موجودگی خبر عالمی خبروں کی شہہ سرخیوں میں شامل رہی، گذشتہ روز ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ قبضے میں لیئے گئے جہاز میں موجود پاکستانیوں کو رہا کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی قید میں موجود اسرائیلی جہاز کے سوار دونوں پاکستانیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

یہاں سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں کا اسرائیلی جہاز پر کیا کام؟پاکستان اور اسرائیل کےدرمیان تو کسی قسم کا کوئی سفارتی تعلق موجود ہی نہیں ہے۔کیا حکومت اس موضوع پر کچھ لب کشائی کرے گی؟؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button