پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم انہدام جنت البقیع پر آئی ایس او طالبات کا احتجاج، جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کی جانب سے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرےمیں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاج میں موجود خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر جنت البقیع اورجنت المعلیٰ میں روضہ دختر رسولﷺ حضرت فاطمہ زہرا ؑ ،امام حسن مجتبیٰ ؑ، آئمہ اہل بیتؑ، ازواج مطہراتؓ اورصحابہ کرام ؓ کے مزارات کی از سر نو تعمیر کے حق میں اور آل سعود کیخلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او پاکستان طالبات کراچی ڈویژن خواہر زہرا کا کہنا تھا کہ8 شوال تاریخ اسلام میں سیاہ باب کی حیثیت رکھتا ہے،جس روز سعودی عرب کے بادشاہ نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود پیغمبران خدا،صحابہ کرام ؓ کے ساتھ دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ، امام حسنؑ اور دیگر اولاد رسولؐ سمیت آئمہ اہل بیتؑ، ازواج مطہراتؓ اورصحابہ کرام ؓ کی قبور کو مسمار کیا،انہدام جنت البقیع صدر اسلام کی شخصیات کی نشانیاں مٹانے کی ایک سازش ہے تاکہ تاریخ میں رد و بدل کر کے تاریخ کو مسخ کیا جا سکے۔انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ جناب فاطمہ زہرا س کے روضہ اقدس کی از سر نو تعمیر کے معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے،پاکستان کے مسلمانوں کی درینہ خواہش ہے کہ جناب فاطمہ زہرا س اور دیگر آل رسولﷺ کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے،اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آل سعود نے جنت البقیع و جنت المعلیٰ میں پیغمبران خدا و صدر اسلام کی شخصیات کی قبور کو مسمار کر کے اپنی اسلام دشمنی کو واضح کر دیا ہے،سرزمین حجاز میں رقص اور سرور کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں سرعام شراب خانے کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے لیکن آج بھی دختر رسولﷺ کی قبر کی زیارت کرنے پر پابندی عائد ہے،دیگر مقررین میں معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، معروف عالم دین و رہنماء ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان مولانا صادق رضا تقوی اور معروف مذہبی اسکالر عظمیٰ زیدی شامل تھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button