اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان حکومت کے خاتمے میں سعودی کردار، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے بیان پرڈٹ گئے

شیر افضل مروت نے ایک مقامی نجی ٹی وی پر اینکر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے یا رجیم چینج میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کا بھی ہاتھ تھا۔

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں کسی زبان بندی یا پابندی کو نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہ

یں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بیان میری ذاتی رائے تھی کوئی میری زبان پر تالا بندی تو نہیں کرسکتا،جو لوگ بڑے دانشور، سقراط وبقراط بنتے ہیںکہ میں نے برادرم اسلامی ملک کے خلاف بات کردی،بھائی کوئی برادراسلامی ملک نہیں ہے جوعزت وہ انڈیا کو دے رہے ہیں اس کا اشر عشیر آپ کو نہیں دے رہے ۔ کس دنیا میں آپ لوگ سوئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ایک مقامی نجی ٹی وی پر اینکر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے یا رجیم چینج میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کا بھی ہاتھ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حکومت کے خاتمے میں سعودی کردار، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے بیان پرڈٹ گئے

جس پر تحریک انصاف اور عسکری قیادت دونوں ناراض لگتے ہیں ۔ زرائع کےمطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ٹھیک کہاسب خان کو ہٹانا چاھتے تھے ۔ وجہ یہ تھی کہ عالمی فورمز پرامت مسلمہ کی درست ترجمانی کی وجہ سے سعودی عرب سے اسلامی ممالک کی قیادت خان کے پاس آنے والی تھی اور پاکستان اسلامی دنیا کا معاشی اور سپر پاور ملک بننے والا تھا ۔جس سے امریکہ اور سعودی عرب خوش نہیں تھے ۔

اب تحریک انصاف کے لیڈر شیر افضل خان مروت پر تنقید کر رہے ہیں اور تنقید کیوں نہیں کرینگے کیوں کہ ان لوگوں کو سعودی عرب سے مال ملتا ہے ۔جب کہ تحریک انصاف میں خان اور شیر افضل خان مروت مال کی پروا نہیں کرتے ۔شیر افضل خان مروت بہادر اور سچا پاکستانی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button