لاہور کے عوام کی دین داری اور ان کا انقلابی جذبہ قابل تعریف ہے، ایرانی صدر
شیعہ نیوز: صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد کہا کہ میں رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کی جانب سے لاہور کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ ایران و پاکستان کے درمیان اتحاد کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے اس میدان میں فتح فلسطینیوں اور غزہ کے عوام کی ہوگي اور تباہی صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کا مقدر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران و پاکستان کی قوموں کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا، صدر ایران رئیسی
صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم لاہور میں خود کو پردیسی نہيں سمجھتے بلکہ ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم ان لوگوں کے درمیان ہیں جو دین و عقیدہ و انقلاب کے لحاظ سے ایرانی عوام کے ساتھ ہيں اور ہمیں یہاں کے لوگوں کے ساتھ اپنے پن کا احساس ہوتا ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں لیکن حالات ایسے ہوئے کہ یہ ممکن نہ ہو سکا لیکن ہم یہیں سے یہاں کے دین دار، با بصیرت اور انقلابی عوام کو سلام کرتے ہيں۔