قطر کے وزیراعظم کی دوحہ میں متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
شیعہ نیوز: قطر کے وزیراعظم نے دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عربی ویب سائٹ 21 نے خبر دی ہے کہ قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر اور ابوظہبی کے نائب امیر طحنون بن زاید سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی میں کتنے اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، اعداد و شمار جاری
قطر کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAM) نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس ملاقات میں قطر کے وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں انجام پارہی ہے کہ جب ایران نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔