مشرق وسطی

قطر سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، حماس رہنما ولید الکیلانی

شیعہ نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے لبنان میں میڈیا سیل کے ڈائریکٹر ولید الکیلانی نے کہا ہے کہ قطر میں موجود حماس کے سربراہ کہيں اور جانے اور قطر چھوڑنے کا ارادہ نہيں رکھتے۔

ولید الکیلانی نے العربیہ ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا: قطر کے بجائے کہيں اور قیام کی جگہ کی تلاش میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا پہنچ گئے

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کے بارے میں بھی کہا: حماس نے اس سلسلے میں ثالثی کرنے والے فریق کے سامنے 4 تجویزيں رکھی ہيں لیکن اسرائیلی حکومت در اصل جنگ بندی اور مذاکرات کی خواہاں نہيں ہے۔

واضح رہے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ حماس نے کم سے کم علاقے کے 2 ممالک سے اپنے رہنماؤں کی اقامت کے لئے گفتگو کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button