دنیا

نیتن یاہو نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے امریکہ اور یورپ سے گڑگڑانا شروع کردیا

شیعہ نیوز: تل ابیب میں نیتن یاہو سمیت صیہونی حکومت کے دیگر اعلی حکام کی گرفتاری کے امکان کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

صیہونی میڈيا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت کی جانب سے تل ابیب کے حکام کی گرفتاری کے سلسلے میں تشویش بڑھنے کے بعد صیہونی وزیراعظم نے خود کو اور دیگر حکام کو گرفتاری سے بچانے کے لئے امریکہ اور یورپ سے گڑ گڑانا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے بڑھ گئے ہیں، صہیونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

صیہونی میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عالمی عدالت انصاف، امریکہ کی ہری جھنڈی کے بغیر گرفتاری کا حکم صادر نہیں کرے گی اور اسی بنا پر نیتن یاہو نے امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے مدد مانگی ہے۔

صیہونی میڈیا نے اس سے پہلے بھی اس سلسلے میں رپورٹ دی تھی کہ نیتن یاہو نے عالمی عدالت کی جانب سے اپنی گرفتاری کا حکم رکوانے کے لئے برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے کچھ کرنے کی درخواست کی تھی صیہونی حکومت کو تشویش ہے کہ آئندہ مہینے کے آخر تک عالمی عدالت ، نیتن یاہو اور اسرائیل کے بعض سیاسی و سیکورٹی حکام کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرسکتی ہے۔

نیتن یاہو ان افراد میں سے ہيں جن کی گرفتاری کا وارنٹ عالمی عدالت جاری کرسکتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button