مشرق وسطی

ایران اور سری لنکا کے صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس

شیعہ نیوز: ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں نے ایرانی قوم کو روکا نہیں اور نہ ہی اس سے ایرانی عوام کی آگے بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی بلکہ ترقی جاری رہی اور آج ایران کو ایک ترقی یافتہ اور ٹیکنالوجی کا مالک ملک قرار دیا جا سکتا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے کولمبو میں سری لنکا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انقلاب کے بعد ایران اور سری لنکا کے تعلقات اچھے ہو گئے ہیں اور اب تعلقات میں بہتری بھی پیدا ہوئی ہے صدر کے ساتھ گفتگو میں مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہوگئی، ہسپتال منتقلی

انہوں نے ایران و سری لنکا کے تعلقات میں فروغ کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے ایران و سری لنکا کے تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ پر منتج ہوں گے اور اس کا فائدہ دونوں ملکوں اور پورے علاقے کو ملے گا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ہم سری لنکا کے عوام اور حکام سے کہہ رہے ہيں کہ دھمکیوں اور پابندیوں نے ایرانی قوم کو روکا نہیں اور نہ ہی اس سے ایرانی عوام کی آگے بڑھنے کی رفتار میں کمی آئي بلکہ ترقی جاری رہی اور آج ایران کو ایک ترقی یافتہ اور ٹیکنالوجی کا مالک ملک قرار دیا جا سکتا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے غزہ میں جرائم اور بچوں کے قتل کو پوری انسانیت کے لئے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا میں تمام ادیان کے پیروکار ان حالات پر افسوس کر رہے ہيں، غزہ میں انسان نما حیوان ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جو جانور بھی نہيں کرتے۔

اس سے زيادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کیوں مغرب بھی ان جرائم کی حمایت کر رہا ہے؟ کس منطق کے تحت نسل کشی کی حمایت کر رہا ہے؟ اس سے بھی زيادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کیوں انسانی حقوق کے ادارے، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ بے کار ہو چکے ہیں اور وہ غزہ میں جرائم کے سد باب کے لئے کچھ بھی کرنے پر کیوں قادر نہیں ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button