آذربائیجان، یوکرین کو ہتھیار نہیں دے گا، صدر الہام علی اف
شیعہ نیوز: جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے زور دیا کہ وہ یوکرین کو کوئی ہتھیار نہیں بھیجیں گے۔
فارس نیوز کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک روس سے بر سر پیکار یوکرین کو کوئی ہتھیار نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی عہدیدار ھالہ غریط کا استعفی، غزہ کے بارے میں بائیڈن کی پالیسیوں پر احتجاج
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یوکرین کو ہتھیار نہیں دیں گے، اگرچہ ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن ہم نہیں دے سکتے۔
ہم یہ واضح طور پر اور کھلے عام کہتے ہیں اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔ جی ہاں انسانی امداد دیں گے لیکن ہتھیار نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی انسانی اور مالی امداد 30 ملین یورو سے تجاوز کر گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں الہام علی اف نے ماسکو کا دورہ کیا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی۔