دنیا
نیتن یاہو کا جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار
شیعہ نیوز:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔
وسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس سے مزید 33 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی انتہاپسندوں نے غزہ آنے والے امدادی قافلے پر حملہ کرکے ہزاروں ٹن امداد ضائع کردی۔