مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
’’فری فلسطین‘‘ اب عالمی مطالبہ، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ
شیعہ نیوز: ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے امریکی و یورپی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’فری فلسطین‘‘ اب ایک نعرہ اور عالمی مطالبہ ہے۔
ناصر کنعانی نے ایکس پر لکھا ہے کہ فلسطین کی آزادی کی تحریک امریکی یونیورسٹیوں سے اب یورپ کی یونیورسٹیوں اور سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر اسرائیلی فورسز کا حملہ، رہائشی مکانات کو نقصان
انہوں نے لکھا کہ غزہ کی مظلوم خواتین اور بچوں کے خون، آنسوؤں اور آہ نے طوفان بپا کر دیا ہے، ضمیروں کو جھنجھوڑ کر بیدار کردیا اور غاصب صیہونیوں کی نیند اور زیادہ اڑا دی۔
کنعانی نے آخر میں لکھا کہ ’’فری فلسطین‘‘ اب ایک نعرہ اور عالمی مطالبہ ہے۔