
تحفظ ودفاعِ فضیلت اہل بیتؑ کے جرم میں معروف اہل سنت اسکالرز اویس ربانی اور یٰسین قادری پر ایف آئی آ ر درج
تاریخ گواہ ہے کہ ہر زمانے میں ولایت علیؑ کے منکر زور زبردستی سے حق کو چھپانے کی کوشش کرتے چلے آئے ہیں لیکن خدا نے ان کے مکر وفریب کو خاک میں ملانے کیلئے انہی میں سے ہمیشہ چند ایک ایسے باکردار، حق شناس، سچ گو اور محبان ولایت کو پیدا کیا ہے جو حق وصداقت خاندان رسالت ؐ کا دفاع کرتے رہے ہیں کر رہے ہیں اور تاقیامت کرتے رہیں گے۔
شیعہ نیوز : تحفظ ودفاعِ فضیلت اہل بیتؑ کے جرم میں معروف اہل سنت اسکالرز اویس ربانی اور یٰسین قادری پر ایف آئی آ ر کٹوادی گئی۔ ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی ایک بار پھر وطن عزیز کا امن و سلامتی تہس نہس کرنے کے درپہ ، مناظرے میں شکست کا بدلہ علم وحکمت ، حدیث وسنت سے دینے کے بجائے ایک مرتبہ پھر دھونس دھمکی اور فرقہ وارانہ منافرت کا استعمال۔
تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن اور ٹی وی ہوسٹ اویس ربانی اور نامور اہل سنت مبلغ اور مناظر علامہ یٰسین قادری کے خلاف توہین صحابہ و رسالت کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ نے دونوں اہل سنت اسکالرز کے خلاف تھانہ ناظم آبادضلع وسطی کراچی میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں توہین صحابہ کی دفعہ 298/A لگائی گئی ہے ۔ جبکہ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کاآغاز بھی کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ اویس ربانی کے پوڈ کاسٹ میں مناظر اہل سنت علامہ یٰسین قادری نے فقط معتبر اور صحیح السند اہل سنت کتب حدیث سے واقعہ جنگ احد کو بیان کیا تھا اور حکم رسول خداؐ کے برخلاف میدان جنگ سے فرار اختیار کرنے اصحاب کے واقعے کو تاریخی حقائق کے تناظر میں پیش کیا تھا جس پر تکفیریوں نے توہین صحابہ کا جھوٹاالزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلا تھلے سے باہر آگیا، مدافعِ خاندان یزید (لعنت اللہ )الیاس عطاری دوسرا مرزا غلام احمد قادیانی بننے کو تیار
یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ یٰسین قادری مسئلہ خلافت میں فضیلتِ مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑ کے قائل ہیں ، ایف آئی آر کٹوانے والے عقل کے اندھوں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ولایت علی ابن ابی طالبؑ وہ عقیدہ ہے جس پر لاکھوں گردنیں بھی کٹی ہیں کیا پھر بھی غدیری آذان کی گونج دنیا سے ختم ہوگئی؟1400 برس گذر جانے کے باوجود حکومتیں، سلطنتیں، بادشاہتیں ، خلافتیں اور ملائیت مل کر بھی خاندان ابو طالب ؑ کا نام ختم نہیں کرسکیں۔
حضرت زہراؑ کے دروازے سے کوفہ میں ضربت برسرِاقدس امیر المومنین ؑ تک اور پھر وہاں سے کربلا اور شام اور گیارھویں فرزند رسولؐ امام حسن عسکری ؑ شہادت اور بارھویں کی غیبت کبریٰ تک کیا کچھ نہیں کیا گیا اور کیا کچھ نہیں ہوا؟؟ لیکن اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ ہمارے مخالفین کی تند روی کے سبب ہی اللہیاری جیسے لوگوں کو جنم دیتی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ ہر زمانے میں ولایت علیؑ کے منکر زور زبردستی سے حق کو چھپانے کی کوشش کرتے چلے آئے ہیں لیکن خدا نے ان کے مکر وفریب کو خاک میں ملانے کیلئے انہی میں سے ہمیشہ چند ایک ایسے باکردار، حق شناس، سچ گو اور محبان ولایت کو پیدا کیا ہے جو حق وصداقت خاندان رسالت ؐ کا دفاع کرتے رہے ہیں کر رہے ہیں اور تاقیامت کرتے رہیں گے۔
یہ ایف آئی آرز، دھمکیاں ، قتل وغارت گری اور فرقہ واریت کبھی بھی سچائی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے کیوں کہ یہ نور خدا ہے اور جس کو پھونکوں سے بجھایا نہیں جاسکتا یہی خدا وند متعال کا قرآن میں وعدہ ہے ۔