
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے پہلی بار تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا
شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) میں واقع علاقے "بیر السبع” میں ایک اہم ہدف کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی تحریک کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی شام ” ارقب نامی ایڈوانسڈ کروز” میزائلوں سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بحرینی مزاحمتی گروپ سرایا الاشتر کا پہلی بار اسرائیل پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ کے عوام کی مدد اور ان کے قتل عام کے جواب میں یہ حملہ کیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن نے کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب عراقی سرزمین سے براہ راست تل ابیب پر حملہ کیا گیا۔
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر حملے بند نہ ہونے تو ہو صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔