اہم پاکستانی خبریں
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
شیعہ نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے 29 اپریل کو منظور ہونے والے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل وزیراعظم نے منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا اور منظور کرنے کی سفارش کی۔
اس پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت ٹیکس قوانین میں ترامیمی بل 2024 کی منظوری دی۔
ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے، اس کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی ، 43 ، 45 بی ، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے ، 130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔