صیہونی ایئربیس پر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز:عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے، غزہ کے باشندوں کی مدد کرنے اور صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے غاصب اسرائیلی فوجی اڈے کو ایلات میں ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا ہے –
عراق کی اسلامی استقامت نے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک دوسو تینتالیس مرتبہ صیہونی اہداف پر حملے کئے ہيں جن میں نوے حملے عراق کی سرزمین پر ، پینسٹھ حملے مقبوضہ سرزمین پر اور اٹھاسی حملوں کے ذریعے شام میں صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے-
عراق کی اسلامی استقامت نے گذشتہ دنوں مقبوضہ سرزمین پر انجام دی جانے والی کارروائیوں کے وقت صیہونی حکومت کو خبردار کردیا تھا کہ وہ غزہ پر حملے جاری رہنے کی صورت میں اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر بھی اپنے حملے شدید کردیں گے-
عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی کارروائیاں انجاد دینے کے بعد ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھنے اور خاص طور پر ماہ مبارک رمضان میں غاصبوں کے خلاف اپنے حملے شدید کرنے پر زور دیا تھا