پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر امامیہ طلباء کا مظلومین فلسطین کی حمایت میں احتجاج

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن اسلامیہ یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باوجود زیرو پوائنٹ بغداد الجدید کیمپس میں مظلومین فلسطین کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ طلباء و طالبات نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی، طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور تصاویر اُٹھا رکھی تھیں، قبل ازیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امامیہ طلباء کے احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور یونیورسٹی کے اندر احتجاج سے روک دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button