رفح پر حملہ، جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کر دے گا
شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے رفح پر صیہونی فوج کی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب فوج کا آج صبح رفح کراسنگ پر حملہ، عام شہریوں کے خلاف خطرناک حد تک بڑھتا ہوا حملہ ہے اور یہ حملہ ان عام شہریوں پر حملہ ہے بین الاقوامی قانون کی حفاظت میں ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن کی اس جارحیت کا مقصد کراسنگ کو بند کرکے غزہ پٹی میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کرنا اور غزہ کے محصور لوگوں تک ہنگامی امداد کی منتقلی کو روکنا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی صیہونی فوج کی نسل کشی اور منظم بھوک کا شکار علاقہ ہے۔
حماس نے زور دیا کہ یہ جرم براہ راست حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے ثالثوں کی تجویز پر رضامندی کے بعد انجام دیا گیا ہے ۔
حماس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ، جنگ بندی معاہدے کے تناظر میں ثالثوں کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے اور قیدیوں کے تبادلے کو متاثر کرنے کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ رفح پر حملہ، فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی نتن نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ کے ذاتی مفادات کو ظاہر کرتے ہیں ۔
تحریک حماس نے مزید مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت اور عالمی برادری، صیہونی حکومت پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالے کیونکہ کہ اس حملے سے رفح اور پوری غزہ پٹی میں لاکھوں بے گھر شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔