مشرق وسطی

تل ابیب نے "کیمپ ڈیوڈ” معاہدے کی خلاف ورزی کی، سام یوسف

شیعہ نیوز: ایک مصری نژاد امریکی محقق سام یوسف نے صیہونی حکومت کی طرف سے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر مصری فوج کی بزدلانہ خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

رپورٹ کے مطابق، ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ نگار اور مصنف ڈاکٹر "سام یوسف” نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: رفح کراسنگ پر اسرائیل کا حملہ تمام مصریوں کے لئے ایک بڑا صدمہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ پر جارحیت کا ارتکاب کر کے واضح طور پر کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ

صہیونی فوج نے فلاڈیلفیا کی ریڈلائن عبور کر لی ہے لیکن اس کے باوجود مصری فوج نے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جو کہ اس کی بزدلی اور پرلے درجے کی بے حمیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

سام یوسف نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج نے کھلے بندوں مصر کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور تمام خبر رساں اداروں نے اس خبر کو شائع کیا۔ یہ واقعی ایک صدمہ اور آفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button