دنیا

اسرائیل کا امریکہ سے اقوام متحدہ پر مالی پابندیاں عائد کرنیکا مطالبہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے گیلعاد اردان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور کر لی تو وہ اقوام متحدہ اور اس کے تمام اداروں کی مالی امداد بند کر دے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لئے جنرل اسمبلی میں جمعے کے روز ووٹنگ طے ہے کہ جس کی کامیابی کے بعد وہ سلامتی کونسل سے، فلسطین کو مستقل رکنیت نہ دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کو کہے گی۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گیلعاد اردان نے اپنی ایک تقریر میں دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کا وہ مسودہ کہ جس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی شرائط کو تسلیم کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔ گیلعاد اردان نے مزید کہا کہ اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی ہے تو میں توقع کرتا ہوں کہ امریکہ اقوام متحدہ اور اس کے تمام اداروں کی مالی امداد روک دے گا! اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رژیم کے نمائندے نے یہ دعوی بھی کیا کہ جنرل اسمبلی کا ووٹ حقیقت میں کچھ بھی نہیں بدلتا!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button