مشرق وسطی

اسماعیل ہنیہ کا عراقی اعلی سیاسی رہنما سے رابطہ، فلسطین کی حمایت پر اظہار تشکر

شیعہ نیوز: حماس کے اعلی رہنما نے عراقی الفتح پارٹی کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے عراقی مقاومت کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عراقی سیاسی جماعت الفتح کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفون پر رابطہ کیا۔

ٹیلفونک گفتگو کے دوران اسماعیل ہنیہ اور ہادی العامری نے غزہ کے تازہ ترین حالات اور صہیونی حکومت کے حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 محنت کش جاں بحق

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور عراقی مقاومت اسلامی کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق ہمیشہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے طوفان الاقصی کے دوران فلسطینی مجاہدین کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مقاومت کی شاندار حکمت عملی کی وجہ سے صہیونی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button