پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کا میڈیکل طلبہ کے لیے دو روزہ سفیران نور ٹور کا اہتمام

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِاہتمام ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے طلباء کے لیے 2 روزہ سفیران نور ٹوور کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی، تفریحی و تربیتی ٹوور میں ملک بھر سے میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹیز کے امامیہ طلبہ نے شرکت کی۔ آئی ایس او پاکستان مرکز کے شعبہ پروفیشنل تعلیمی ادارہ جات اور ادارہ تربیت المہدیؑ کے زیراہتمام سفیران نور ٹورر میں شریک طلبہ کو اسلام آباد میں جامعہ الولایہ، شکر پڑیاں نیچرل میوزیم اور فیصل مسجد کا دورہ کروایا گیا۔ بعد ازاں آئی ایس او پاکستان شعبہ اسکاوٹنگ کے تربیتی مرکز، امام مہدی علیہ السلام ثقافتی سینٹر بھمروٹ سیداں مری میں طلبہ کو ہائیکنگ، آرچری، ریپلنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اس دوران علامہ محمد امین شہیدی، مولانا علی محمد نقوی نے "تہذیب نفس”، مولانا اسد عباس نقوی نے "درس قرآن” اور سابق مرکزی صدر و رکنِ مرکزی نظارت سید ناصر شیرازی نے حالاتِ حاضرہ پر شرکاء سے گفتگو کی۔ اختتام تقریب میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان "حسن عارف” نے گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button