اہم پاکستانی خبریں

گوادر، شرپسند عناصر کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدور جاں بحق

شیعہ نیوز: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں شرپسند عناصر نے فائرنگ سے 7 مزدوروں کو جانبحق کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گودار کے علاقے سربندر میں ایک مکان میں موجود مزدوروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس میں پنجاب کے ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے 7 مزدور جانبحق ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مزدوری کے غرض سے گوادر آئے تھے۔ حکومت بلوچستان نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے۔ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ جانبحق مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button