مشرق وسطی

فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

شیعہ نیوز: غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے رفح شہر کے مشرق میں صہیونی دشمن کے ٹھکانے کو ایک سو سات راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ایف 16 لڑاکا طیارہ، حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام

اسی دوران تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ کے مشرقی محور میں ہمارے مجاہدین اور جارحیت پسندوں کے درمیان شدید گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

دریں اثناء صہیونی فوج نے سات اکتوبر سے اب تک چھ سو بیس صہیونی افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت کا سرکاری طور پر اعتراف کیا ہے کہ جن میں سے دو سو اڑسٹھ افسران اور فوجی غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے دوران مارے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button