صیہونی حکومت کی حمایت پر بطور احتجاج امریکی فوجی افسر کا استعفیٰ
شیعہ نیوز: امریکی فوج کے ایک سینیئر فوجی افسر ہیریسن مین نے غزہ کے عوام کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے امریکی حمایت پر بطور احتجاج اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔
میڈل ایسٹ آن لائن نے رپورٹ دی ہے ہیریسن مین 13 سال سے امریکی فوج میں بطور افسر کام کررہے تھے۔
ہیریسن مین نے سماجی رابطے کے لنکڈ ان پرایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ انھوں نے بائیڈن حکومت کی جانب سے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت پر بطور احتجاج استعفی دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چار اسرائیلی قیدیوں پر مامور مجاہدین سے رابطہ منقطع، ابو عبیدہ
امریکی فوج کے اس سینیئر افسر نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ بائيڈن حکومت کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی حمایت دسیوں ہزار بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور بھوک مری کا باعث بنی ہے۔
امریکی فوجی افسر ہیریسن مین نے لنکڈ ان پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ امریکی حکومت کی پالیسیاں فلسطینی بچوں میں بھوک مری پھیلنے کا سبب بنی ہیں اور مجھے اس جرم میں معمولی سا بھی کردار ادا کرنا گوارا نہیں ہے۔