پاکستانی شیعہ خبریں

فلسطینی عوام کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف مزاحمت کا مظاہرہ قابل قدر ہے، شبیر ساجدی

شیعہ نیوز: صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا شبیر حسین ساجدی نے میڈیا سیل  سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 75   برسوں سے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت ایک سیاہ و خونیں تاریخ ہے لیکن حالیہ دنوں میں پاگل صیہونی ریاست نے تمام  عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال رقم کردی ہے۔ نہتے شہریوں بالخصوص معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام، اسپتالوں اور اسکولوں جیسے مقامات پر بے تحاشہ بمباری اور اس جیسی دیگر مسلسل ظالمانہ کارروائیوں کا یہ تقاضہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جائے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت نے صہیونیت، امریکہ اور بعض یورپی ممالک اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے اسرائیل کی اس جارحیت کی جس جرات و ہمت کے ساتھ  مزاحمت کی اور اس کے مقابلے میں جس غیر متزلزل صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ نہایت قابل قدر ہے۔

شبیر ساجدی نے اسرائیل کے اس ظالمانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کی ان وحشیانہ کارروائیوں پر قدغن لگاتے ہوئے مستقل جنگ بندی کو فوری نافذ کرائیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے نیز خود مختار فلسطینی ریاست کی بحالی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری تباہ شدہ  فلسطین کی تعمیر نو اور ضروریات زندگی کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔ اس نازک موقع پر مختلف ممالک اور ساری دنیا کے انصاف پسند عوام کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے، نیز ہمیشہ کی طرح ہمارے ملک کے عام لوگوں، این جی اوز اور حق و صداقت کے علم بردار متعدد میڈیا اداروں نے بھی فلسطینی عوام کی بھرپور تائید و حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطین سے متعلق ملک کے دیرینہ موقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی بین الاقوامی سفارتی صلاحیتوں کے ذریعے فلسطینی ریاست کے قیام میں بھر پور کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسئلہ ہے، تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے کبھی بھی تحریک آزادی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دعا انبیا کرام علیہم السلام کا اسلحہ ہے، لہذا مومنین مشکل حالات میں اللہ تعالی کی نصرت کے لئے دعا کا سہارا لیتے ہیں، عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض حکام منظم طریقے سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کر رہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی جائیدادوں کی چوری ضبط کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔ نام نہاد مسلم ریاستوں کے سربراہ اللہ اور رسول ص کی خوشنودی کی خاطر اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کردیں، نہہیں تو عوامی غیض و غضب ان بے حس حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button