دنیا

کوئی بھی مغربی ہتھیار زیلنسکی حکومت کو بچا نہیں سکتا، ماسکو

شیعہ نیوز: ماسکو کا کہنا ہے کہ کوئی مغربی ہتھیار، زیلنسکی حکومت کی حفاظت نہیں کر سکتا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو ہتھیاروں کا بھیجا جانا، ماسکو کے سامنے یوکرین کی شکست کو نہیں روک سکتا۔

فارس نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ کوئی بھی مغربی ہتھیار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مجرمانہ حکومت کو گرنے سے نہیں بچا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم فلسطینی عوام کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں، شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی

ایک پریس کانفرنس کے دوران زاخارووا نے واضح کیا کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے تمام فوجی سازوسامان کو روس تباہ کر دے گا۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے اشارہ کیا کہ چاہے انہیں یہ بات پسند نہ آئے، میں یہ ضرور کہوں گی کہ کوئی بھی ہتھیار مجرم زیلنسکی حکومت کو گرنے سے نہیں بچا سکے گا اور یوکرین کو فراہم کیے گئے تمام فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ جو لوگ اس میں شک کرتے ہیں وہ ماسکو میں مغربی ٹیکنالوجی کی نمائش کا دورہ کر سکتے ہیں جس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button