مشرق وسطی

امریکہ ایران کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، امیر سعید ایروانی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مسقتل مندوب امیر سعید ایروانی نے یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی نمائندے کے ایران مخالف دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام مکتوب میں یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کے 13 مئی 2024 کے اجلاس میں امریکی مندوب کے ایران مخالف دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

انھوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ان جھوٹے دعووں کا محرک سیاسی اور مقصد یمن کے خلاف واشنگٹن کی مسلسل جارحیت کا جواز پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رفح پر اسرائیل کا حملہ امریکی منصوبہ تھا، سربراہ انصاراللہ یمن

انھوں نے لکھا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ امریکی مندوب نے ایک بار پھر سلامتی کونسل کا پلیٹ فارم یمن کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے خلاف واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات اور جارحیت کی غلط توجیہ کے لئے استعمال کیا ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران بے بنیاد دعووں کو صراحت کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔

انھوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ایران اسی کے ساتھ 14 اپریل کے اجلاس میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں کے بیانات کو بھی مسترد کرتاہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اس سے پہلے 15 جنوری ، 19 فروری اور 18 مارچ کے مکتوب میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ ایران یمن کے تعلق سے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کا پابند ہے اور ان قرار دادوں کے منافی کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button