دنیا

اسرائیلی حکومت کو ہتھیار فراہم کئے جائیں، امریکی ایوان نمائندگان

شیعہ نیوز: امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کو مزید ہتھیاروں کی ترسیل کی ایک اور قرارداد کو منظوری دے دی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کی شب یہ قرار داد منظور کی جس کا مقصد صدر جو بائیڈن پر صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجنے کے لیے دباؤ بنانا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس قرارداد کو ایک سو ستاسی مخالف ووٹوں کے مقابلے میں دوسو چوبیس ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یورو میڈ کا عالمی عدالت سے فلسطین میں قطری دفتر کھولنے کا مطالبہ

ایوان نمائندگان ریپبلکنز کے کنٹرول میں ہے اور سولہ ڈیموکریٹک نمائندوں نے اپنے ریپبلکن ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس کے علاوہ، تین ریپبلکن نمائندوں نے اپنے ڈیموکریٹک ساتھیوں کے ساتھ اس کے خلاف ووٹ دیا۔

ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول سینیٹ میں اس قرارداد کے پاس ہونے کی توقع نہیں ہے، اس لیے یہ صرف ایک علامتی اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ قرارداد جو بائیڈن کی طرف سے صیہونی حکومت کو دوہزار اور پانچ سو پاؤنڈ وزنی بم بھیجنے کو ملتوی کرنے کے فیصلے کا ردعمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button