اہم پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ ’’عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا‘‘، ترجمان

شیعہ نیوز: ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ ’’عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا‘‘۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے، وہ جمیعت علماء اسلام کے اصولی موقف کو  غلط رنگ دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کل صحافی کے سوال پر کیا کہا تھا؟ آئیے آپ کو ایک بار  پھر سناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button