جنگ غزہ، صلح اور تباہی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا، صدر السیسی
شیعہ نیوز: مصر کے صدر السیسی نے غزہ میں جنگ بندی سے صہیونی حکومت کی بہانہ تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو صلح یا تباہی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں عالمی برادری کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ ہمیں صلح یا ویرانی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ہسپانیہ نے اسرائیلی بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا
بحرین میں ہونے والے عرب سربراہان مملکت کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کا محاصرہ کررکھا ہے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کو مسلسل ناکام بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں ہونے والے واقعات کے سامنے بے بس ہے۔ مصر فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے غیر قانونی اور ناقابل قبول حملوں کے خلاف اپنے موقف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہے گا۔