دنیا

رجب طیب اردگان کیجانب سے ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی شہادت پر اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان” نے اپنے ایرانی ہم منصب آیت‌ الله "سید ابراهیم رئیسی” اور وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان” کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر رجب طیب اردگان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آیت‌ الله سید ابراهیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ قیز قلعہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تبریز جا رہے تھے۔ اس دوران اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان”، نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعہ تبریز "آیت‌ الله آل هاشم” اور صوبہ آذربائیجان شرقی کے گورنر تھے، جو تمام کے تمام شہادت پا گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button