اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی کی شہادت پر حکومت پاکستان کا سوگ کا اعلان،قومی پرچم سرنگوں

انہوں نے دعاگو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیعہ نیوز: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت پیش کیا۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد ہم پُرامید تھے کہ کوئی اچھی خبر موصول ہو گی لیکن افسوس ایسا نہیں ہو سکا، جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔ انہوں نے دعاگو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی شہادت پرآیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، علامہ ساجد نقوی

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ پاکستانی دورے کو یاد کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت سے تقریباً ایک ماہ قبل ان کی میزبانی کرنے کا تاریخی موقع حاصل ہوا۔ انہوں نے ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہت اچھے دوست تھے، اس دُکھ کی گھڑی میں برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج ملک بھر میں ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی شہادت پر یوم سوگ منایا جائے گا اور شہداء کے احترام میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button